لاہور (باغی ٹی وی )نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ماڈل بازار سبزہ زار کا اچانک دورہ، بعض سنٹرز بند کئے جانے پر شہریوں کی شکایات،محسن نقوی کا مفت آٹے کے بعض سنٹرز بند کئے جانے کا نوٹس، انتظامیہ کو فوری طور بند سنٹرز کھولنے کا حکم، بعض سنٹرز بند ہونے سے دیگر سنٹرز پررش بڑھا، دور ے کیلئے نکلا تو بعض سنٹرز بند ملے جس پر انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں- محسن نقوی نے ماڈل بازار میں موجود بعض مرد و خواتین کے شناختی کارڈز کی خود تصدیق کرائی اور آٹا دلوایا، قطار بنانے کی اپیل
تفصیل کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج ماڈل بازار سبزہ زار کا اچانک دورہ کیا۔ محسن نقوی نے مفت آٹے کی فراہمی کے عمل کاجائزہ لیا۔ شہر میں بعض سنٹرز بند کئے جانے کے حوالے سے شہریوں نے شکایات کیں۔ محسن نقوی نے شہر میں مفت آٹے کے بعض سنٹرز بند کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو فوری طور مفت آٹے کے بند سنٹرز کھولنے کا حکم دیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ بند سنٹرز کو شہریوں کی سہولت کے لئے فی الفور اوپن کیا جائے کیونکہ بعض سنٹرز بند ہونے سے دیگر سنٹرز پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ میں آج شہر میں مفت آٹا سنٹرز کے دورے کیلئے نکلا تو بعض سنٹرز بند ملے جس پر فوری طو رپر انتظامیہ کو بند سنٹرز کھولنے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ماڈل بازار سبزہ زار میں مرد و خواتین سے گفتگو کی اور آٹے کی فراہمی کے حوالے سے استفسار کیا۔ بعض شہریوں نے شناختی کارڈ کی تصدیق نہ ہونے کے بارے میں شکایات کیں جس پر محسن نقوی نے شکایات کے فوری ازالے کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے ماڈل بازار میں موجود بعض مرد و خواتین کے شناختی کارڈز کی خود تصدیق کرائی اور آٹا دلوایا۔ محسن نقوی نے شہریوں سے قطار بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ عملہ تصدیق سے آٹے کی فراہمی کے عمل کو کم سے کم وقت میں مکمل کرے اور بزرگ شہریوں کو بلاتاخیر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved