باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) شیخوپورہ دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ میں کھلی کچہری کے دوران عوام الناس کو درپیش مسائل کا فوری حل۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے اپنی ہی دفتر میں روزنہ کی بنیاد پر کھلی کچہری قائم کی اور عوام الناس کے لئے بغیر سفارش اور روک ٹوک کے مسائل کا فوری حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار کا کہنا تھاکہ یہاں پر سائلین بلا کسی روک ٹوک اور سفارش کے آتے ہیں اور ان کے مسائل کا حل فوری طور پر کیا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری اولین ترجیح ہے کہ ہر آنے والے سائل کی داد رسی کی جائے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ایس ڈی پی او زاور ایس ایچ اوز کو فوری طور پر احکامات دیئے جاتے ہیں کہ بلا تاخیر سائلین کے مسائل کو حل کیا جائے اور ان کی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار کا کہنا تھاکہ میں بطور ضلعی پولیس آفیسر آخری لمحے تک بھی پوری جانفشانی سے کام کروں گا۔

Shares: