ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل کی شاہصدردین میں کھلی کچہری

کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداد اللہ تھہیم )ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل نے آج مورخہ 04/07/2023 شاہصدردین میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،جس میں علاقہ کی کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او ڈی جی خان سجاد حیدر کے وژن کے مطابق کھلی کچہری میں عوام کی شکایات سنیں ،سائلین کے مسائل سننے کے بعد ہر ممکن ہیلپ کرنے اور قانونی چارہ جوئی کرنے کے احکامات جاری کئے
صدر سرکل ڈی ایس پی فیاض الحسن کو عوام کی شکایات دور کرنے اور قانونی کارروائی کرنے کے لئے عوام سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی
ڈی پی او حسن افضل نے عوام سے مخاطب ہوتے ھوئے کہا کہ ہمیں معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جس میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اسلحہ ایک منفی سوچ کو اجاگر کرتا ہے جس سے بے شمار نقصانات متوقع ہوتے ہیں اپنی آنے والی نسلوں کو اسلحہ کلچر سے دور رکھیں تاکہ امن کا ماحول پیدا ہو اگر کسی کرائم پیشہ عناصر چور ڈکیت کی یا کسی منشیات اور اسلحہ سمگلنگ میں ملوث افراد کی خبر ہو فوراََ مقامی پولیس کو اطلاع دیں آپ کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا
صدر سرکل کے ایس ایچ اوز جس میں تھانہ شاہصدردین شاہد عباس، تھانہ کوٹ مبارک ارشد سیال،تھانہ کالا مجتبیٰ خان ماچھی اور تھانہ سخی سرور اختر عباس کو اسلحہ نمائش کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات کیں ۔

Comments are closed.