گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبد الرحمن جٹ )شہر اور گردونواح میں مضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری، فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کھلی چھٹی دے دی، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی ادارہ تیار نہیں،مضر صحت تیل،گھی،باسی،گلی سڑی اور بدبو دار سبزیوں سے تیار سموسے پکوڑوں کی فروخت دھڑلے سے جاری، عوامی و سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گوجرہ شہرو گردونواح میں تیار ہونے والے سموسے پکوڑے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کے علاوہ باسی،گلی سڑی اور بدبو دار مضر صحت، سبزیوں اور ناقص وغیر معیاری گھی کا استعمال دھڑلے سے کیا جارہاہے،چند پیسوں کی خاطر شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ان دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے میں فوڈ اتھارٹی نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ان مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال سے روزانہ درجنوں شہری متاثر ہو رہے ہیں،جبکہ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل لا تعلقی اختیار کر رکھی ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے۔بلکہ مبینہ طور پر برفی سموسہ فروٹ چاٹ برگر کی بڑی دکانوں سے بقاعدہ منتھلیاں وصول کرنے کی ہیں شفقدرڈیری والوں کو چھوٹے دکاندار ریڑھی والوں کو جرمانہ کر کے سب اچھا کی رپورٹ کی جاتی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید دیکھیں
مقبول
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو لندن میں احتجاج کا سامنا
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو لندن میں...
واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ ایڈمن کو گولی مار دی گئی
پشاور کے نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں...
سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، عمر ایوب، علیمہ خان کی طلبی
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں...
تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتا
تارکین وطن کو لے جانے والی چار کشتیاں جبوتی...
پی آئی اے کی تین ماہ میں نجکاری، تحفظات دور،سرمایہ کاروں کی زیادہ دلچسپی کی توقع
پی آئی اے کی ساکھ بحال، یورپ اور برطانیہ...
گوجرہ : شہر وگردونواح میں مضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری،پنجاب فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب


ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں