ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں راجن ہور کچہ آپریشن گزشتہ 74 روز سے بلا تعطل جاری  ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی زیر کمانڈ پولیس دستوں کا موضع چک سوری کا گھیرا  موضع چک سوری میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے   ڈی پی او راجن پورکا کہنا ہے کہ چک سوری میں سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو اور دہشت گرد پناہ گزین ہیں  کچے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں اور ڈاکوئوں کا مکمل قلع قمع کریں گے
آر پی او ڈیرہ غازی خان نے کہا ہے کہ راجن پور کے کچہ میں پولیس مکمل طور پر متحرک ہے اور کچہ کے نو گو ایریا سمجھے جانے والے علاقوں میں حکومت کی رٹ قائم کر دی ہے
آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ خفیہ ٹھکانوں میں چھپے ڈاکوؤں کا صفایا کر کے کچہ کو مکمل پر امن بنائیں گے ۔
Shares:








