ڈپٹی کمشنر آغا اظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر بدلتے موسم میں شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے کام کا آغاز میونسپل کمیٹی نے شہر کو تجاوزات سے صاف کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کردیا۔
چیف آفیسر افتخار بنگش کی کمانڈ میں اینٹی تجاوزات اسکواڈ کی بڑی کارروائی بازاروں،چوکوں سے عارضی اور پختہ تجاوزات کا خاتمہ دکانوں کے آگے تعمیر کئے گئے تھڑے بھاری مشینری کی مدد سے مسماردکانوں کے باہر رکھے پھٹے، بنچز بھی اٹھالئے گئے-
ڈپٹی کمشنر کی خصوصی صفائی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ہے- انہوں نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم کے تحت نئے پودے لگائے جائیں اور پہلے سے موجود پودوں کی دیکھ بھال کی جائے-