پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کارکن امدادی سرگرمیاں مزید تیز کر دیں، جانی و مالی نقصان پر اہل خیبر پختونخوا سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان خدمت کے جذبے کے ساتھ ریسکیو و ریلیف آپریشن میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ریلیف آپریشن کے دوران بھی حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھا جائے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر عارف اللہ خٹک سے ٹیلی فونک بات چیت کرت ہوئے کیا، اس موقع پر عارف اللہ خٹک نے خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیوں بارے بریفنگ بھی دی ،عارف اللہ خٹک کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ باجوڑ میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے،بونیر ،شانگلہ میں بھی مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار وں نے امدادی سرگرمیاںشروع کر دی ہیں، متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے علاوہ خوراک، صاف پانی، ادویات کا بھی بندوبست کیا گیا ہے،پشاور سے میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں جا کر میڈیکل کیمپ لگائیں گی،خالد مسعود سندھو نے مرکزی مسلم لیگ خیبر پختونخوا کی امدادی سرگرمیوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار خراج تحسین کے مستحق ہیں جو ملک میں جہاں بھی ایمرجنسی ہوتی ہےبروقت اور فوری پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں، جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اللہ بھی ان کی مدد کرتا ہے ،مرکزی مسلم لیگ انسانیت کی خدمت مذہب کی تفریق کے بغیر کر رہی ہے، خیبر پختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کو مزید وسیع کیا جائے، اور متاثرین کی دوبارہ گھروں میں بحالی تک امدادی سرگرمیاںجاری رکھی جائیں.