ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی پر اطلاعات پر آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے چند دن پہلے سیکورٹی فورسز کے خیبر ضلع میں آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے شکاس علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا جبکہ سپاہی سلیم نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سے متعلق ’ مسنگ پرسن‘ کا پروپیگنڈا بھی کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ مارے گئے دہشتگرد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔
فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا
نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی