کوئٹہ کے سنڈیمن پراونشل اسپتال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ڈاکٹرز کو آپریشنز میں مشکلات کا سامنا رہا۔

اسپتال میں بجلی نہ ہونے کا باعث چلڈرن سرجیکل آپریشن تھیٹر میں بچے کے ہرنیے کا آپریشن موبائل ٹارچ کی روشنی میں کیا گیااس حوالے سے ایم ایس کا کہنا تھا کہ موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کا معاملہ ان کے علم میں نہیں، اسپتال میں جنریٹر کا متبادل انتظام موجود ہے، جنریٹر اسٹارٹ کرنے میں چند منٹ لگ جاتے ہیں،کیسکو کو دوسری لائن کی تنصیب کیلئے فنڈز فراہم کردیے ہیں۔

ضلع آواران میں،بھی طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔ روزانہ 22 گھنٹے کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے شدید گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ کاروباری، تعلیمی اور طبی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں، بجلی کسی بھی وقت چلی جاتی ہے اور گھنٹوں واپس نہیں آتی، اسپتالوں میں مریض گرمی اور پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ بچے اور بزرگ شدید متاثر ہو رہے ہیں اسکولوں میں تعلیم کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے-

وزیراعظم شہباز شریف،اسحاق ڈار سے اہم ملاقات،آرمڈ فورسز کا احسان،معیشت کرے گی پرواز

دوسری جانب محکمہ بجلی کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آواران واپڈا میں ڈیزل کم ملنے کی وجہ سے بجلی طویل بندش کا باعث بن رہی ہیں تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ محض بہانے ہیں، اور عملی اقدامات کی فوری ضرورت ہےعوام نے وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیرِ توانائی، اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آواران کے اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں اور مستقل حل نکالا جائے ۔

کراچی میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر امریکی اہلکاروں کی سرگرمیاں محدود

Shares: