پاک فوج نے مہمند اور شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 37 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت اور بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ افغان طالبان نے فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش کی، جسے پاک فوج نے ناکام بنا دیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 30 خوارج ہلاک کیے گئے۔ ان کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقے ترکمان زئی سے دراندازی کر کے دہشت گردی پھیلانا تھا، جو پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کی ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن تاحال جاری ہے اور مزید خوارج کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔دوسری جانب، 14 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے ابا خیل میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں پاک فوج نے 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا.

کراچی، افغان کیمپ میں ہنگامہ آرائی، تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا

Shares: