اپوزیشن کے پاس معلومات ہوتیں تو….فردوس عاشق اعوان نے کی کڑی تنقید
اپوزیشن کے پاس معلومات ہوتیں تو….فردوس عاشق اعوان نے کی کڑی تنقید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کی یادیں ہمارے ذہنوں پرنقش ہیں،معصوموں کا خون بہانے والے دہشتگرد انجام کوپہنچ چکے، پاکستان میں آج امن کی شمع روشن ہے، سیکیورٹی اداروں اورعوام نےمتحد ہو کردہشتگردی کوشکست دی،
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ انفارمیشن کمیشن کے پاس اب تک 220درخواستیں آچکی ہیں،انفارمیشن کمیشن کو موصول 100 درخواستیں نمٹائی جاچکی ہیں،انفارمیشن کمیشن کیلئے7کروڑ روپےکا بجٹ مختص کیا گیا ہے،پاکستان انفارمیشن کمیشن کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا جارہا ہے ،اپوزیشن رہنماوَں نے انفارمیشن کمشنر سے متعلق چند سوالات اٹھائے تھے ، اپوزیشن رہنماوَں کےپ اس معلومات ہوتیں تو پارلیمان کا وقت ضائع نہ ہوتا،کوشش ہوگی کہ اطلاعات کی رسائی تک کے عمل میں صحافی حصہ بنیں وزیراعظم نے تین انفارمیشن کمشنر تعینات کیے ہیں
سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا
سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام
سانحہ اے پی ایس،دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف کو علاج کی اجازت دی، نواز شریف بیرون ملک گئے تو ان کے بیمار چہرے کو بھی عوام نے دیکھ لیا، لیگی خاتون ترجمان میڈیا کی توجہ کیلئے نت نئے دعوے کرتی ہیں۔ جنہیں عوام نے مسترد کر دیا وہ حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں، اقتدار کے شکار کو جمہوریت اس وقت چاہیے جب یہ حکومت میں ہوں، مولانا فضل الرحمان اپنے مشن میں ناکام ہوگئے، ان کا منفی ایجنڈا ناکام ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کی سوچ ہمیشہ منفی رہی ہے۔