اپوزیشن کی جانب سے ہمارے 3 ممبران کو پیسے آفر کئے گئے،وفاقی وزیر

0
128

اپوزیشن کی جانب سے ہماری ممبران کو پیسے آفر کئے گئے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ رات پاکستان کے 2 بڑے سوداگر اکٹھے ہوئے،کل شہباز شریف اور زرداری ملاقات میں یہ طے ہوا کہ کون کتنے پیسے لگائے گا اپوزیشن کی جانب سے ہمارے 3 ممبران کو پیسے آفر کئے گئے،اپوزیشن کو چیلنج ہے کہ عدم اعتماد لائیں ان کو لگ پتہ جائے گا،شہبازشریف کیس کی روزانہ سماعت کے امکانات پیدا ہورہے ہیں، جس دن سے کیس روزانہ چلے گا شہباز شریف کو جیل جانا ہوگا،

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا،وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس سے متعلق اعتماد میں لیا دنیا کی نظریں اس وقت صدر پیوٹن اور وزیراعظم پر ہوں گے وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ہم کسی گروپ کا حصہ نہیں بنیں گے، وزیراعظم کا دورہ روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دنیا کی40فیصد سے زیادہ گندم روس اور یوکرین میں پیدا ہوتی ہے، افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے پوری دنیا معترف ہے، افغانستان میں اس وقت غذائی اور معاشی بحران ہے پیٹرول کی قیمت 100 ڈالر تک پہنچ گئی ،دنیا میں بحران بھی آسکتا ہے،ہمارا مقصد ایک متوازن خارجہ پالیسی لے کر چلنا ہے،بل گیٹس نے پولیو کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی،ہم اپنی خارجہ پالیسی کو متوازن انداز میں لے کر چلیں گے، آج اسلام آباد ہی ماسکو بن گیا ہے،

دوسری جانب زرتاج گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا یہ دعویٰ کہ حکومت عوام کی حمایت کھو چکی ہے اور معیشت پر شدید غم و غصہ ہے، محض بے بنیاد پروپیگنڈا ہے۔ ثبوت ملک کی سڑکوں پر ہے – کہیں بھی آپ کو کوئی سڑکوں پر بامعنی احتجاج نہیں ملے گا۔ ہاں، میڈیا میں یہ کیمپین اپوزیشن اور ان کے حواریوں کی طرف سے زور و شور سے جاری ہے۔

Comments are closed.