اپوزیشن کی نئی احتجاجی تحریک، گورنر پنجاب میدان میں آ گئے، بڑا دعویٰ کر دیا

0
37

اپوزیشن کی نئی احتجاجی تحریک، گورنر پنجاب میدان میں آ گئے، بڑا دعویٰ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چوھدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نئے احتجاجی تحر یک کے پلان کا حشر بھی پہلے جیسا ہی ہوگا ، اپوزیشن احتجاجی تحر یک نہیں صبرسے 2023کے عام انتخابات کا انتظار کر ے

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ افر تفری پھیلانے کی کوشش کر نیوالوں کو عوامی طاقت سے ناکام بنایا جائیگا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یں گی . کامیاب حکومتی پالیسوں سے ملک معاشی طور مستحکم ہو رہا ہے ، ملک کا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا اپوزیشن کو ہضم نہیں رہا ،قومی خزانہ کا ایک ایک پیسے عوام کی ترقی اور خوشحالی پرخرچ کیا جائیگا ‘

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا مزید کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے تمام منصوبوں میں شفافیات اور میرٹ100فیصد یقینی بنارہے ہیں ،حکومت 71 سال سے درپیش مسائل کے حل کیلئے مضبوط اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ،تحر یک انصاف کی حکومت ملک وقوم کے مفاد میں مشکل ترین فیصلے بھی کر رہی ہے،وزیرا عظم عمران خان ان طبقات کا سوچ رہے ہیں جن کا ماضی میں کسی نے نہیں سوچا ، ہم آنیوالی نسلوں کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان دیں گے.

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے بغیر اپوزیشن جماعتوں نے نئی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے جس کا پہلا پروگرام لاہور میں ہو گا،

Leave a reply