اوپو نے اے سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے

0
67

سمارٹ فونز کمپنی اوپو نے 2 نئے اسمارٹ فونز اے 74 فور جی اور اے 74 فائیو جی متعارف کرادیئے ہیں۔

باغی ٹی وی : اوپو اے 74(4 جی) کو فلپائن اور کمبوڈیا جبکہ اے 74(5 جی) کو تھائی لینڈ میں متعارف کرایا گیا۔

اوپو اے 74 میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
اے 74 فور جی میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
اس فون میں اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
اے 74 فور جی میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں فون کے فرنٹ رپ 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
دوسری جانب 5 جی ورژن میں اسنیپ ڈراگون 480 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

5 جی کا ڈسپلے سائز بھی 4 جی ورژن جتنا ہی ہے تاہم اس میں ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے، تاہم فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر نصب کرنے کی بجائے سائیڈ پر رکھا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
5 جی ماڈل میں بھی 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ صرف 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ بیٹری لگ بھگ 18 گھنٹے مسلسل یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے یا 10 گھنٹے گیمز کھیلنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

اے 74 فائیو جی کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 3 کیمرے تو 4 جی ماڈل جیسے ہی ہیں تاہم ایک 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا اضافی ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
اوپو اے 74 فورجی کی قیمت 255 ڈالرز (39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ اے 74 فائیو جی کی قیمت 285 ڈالرز (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

Leave a reply