![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/02/sarwar-1.jpg)
اپوزیشن نے اگر استعفے دیئے تو سب سے زیادہ نقصان کس کا ہو گا؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرور نے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،
گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور امن کے لیے قربانی دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کے قیام کی صورت میں عوام کو اپنے حقوق اور مذہبی آزادی ملی ہے، ہم سب نے ملکر اپنے پیارے پاکستان کو مضبوط خوشحال اور پر امن بنانا ہے۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو آج مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، عمران خان قائد اور اقبال کے مشن کے مطابق پاکستان کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں، یہ وطن عزیر ہمارے آباؤ اجداد نے جہد مسلسل اور قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا نظریہ صرف ایک ہے، وہ یہ کہ ملک کی ترقی اور اسے آگے لے کر جانا ہے، آج سب عہد کریں ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے
گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ عوام کو صاف پانی فراہم کرنا مشن ہے،آج پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کررہا ہے، پنجاب آب پاک اتھارٹی کے تحت 4 ارب سے زائد مالیت کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔اس حوالےسےشفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔میری زندگی کا مقصد ہےکہ ہر جگہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بناؤں۔اپوزیشن میں لڑائی ہوگی تو فائدہ حکومت کو پہنچےگا،جب سےپی ڈی ایم بنی میں نے یہی کہا تھا کہ 11جماعتوں کےالگ الگ نظریات ہیں، پیپلز پارٹی نے استعفے دیئے تو سب سے زیادہ نقصان سندھ حکومت کوہوگا،جس نے ووٹ نہیں دیا اسے سہولت نہ فراہم کریں یہ ممکن نہیں،حکومت پنجاب میں تمام لوگوں کوہیلتھ کارڈ فراہم کررہی ہے،اربوں روپے لگانے کے باوجود لوگوں کو پینےکا صاف پانی نہیں پہنچایاگیا،جتنی بھی حکومتیں آئیں سب نےصاف پانی فراہم کرنےکی کوشش کی،