پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صوبائی اسمبلی میں خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے اپوزیشن کے 26 معطل اراکین کو بحال کر دیا گیا ہے، قائمقام اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے نوٹیفکیشن جاری کر کے اپوزیشن اراکین کو ایوان میں لانے کی ہدایت کی، جس کے بعد اسمبلی سیکریٹریٹ نے حزبِ اختلاف کے ارکان کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد حزبِ اختلاف کے اراکین ایوان میں واپس آئے تو حکومتی اراکین نے تالیاں بجاکر اُن کا استقبال کیا، وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ اپوزیشن اراکین کی ایوان میں واپسی پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، خوشی ہے کہ آپ اسمبلی میں واپس آگئے ہیں،قائمقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نےکہا کہ اپوزیشن اراکین کی بحالی سے اچھا پیغام جائے گا۔
عماد وسیم سے تعلقات کی افواہیں،انفلوئنسر نائلہ راجہ نے خاموشی توڑ دی
واضح رہے کہ 18 جولائی کو خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل 26 ارکان کی بحالی کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، جو ڈرافٹ بذریعہ واٹس ایپ اسپیکر ملک احمد خان کو بیرون ملک بھجوایا جائے گااسپیکر کی منظوری کے بعد ڈرافٹ قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کو بھجوایا جائے گا، جو معطل ارکان کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت