: پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے باوجود اپوزیشن ارکان کو جرمانوں کی معافی نہیں دی گئی۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اپوزیشن کے 10 ارکان سے جرمانے کی وصولی کے لیے تیسرا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ہر رکن سے 2 لاکھ 3 ہزار 550 روپے فی کس فوری جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں 28 جون اور بعد کے تمام مراسلات کی کاپیاں منسلک کی گئی ہیں، اور اپوزیشن ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جرمانہ فوری جمع کرائیں، ورنہ مزید تاخیر کی صورت میں ان کی تنخواہوں سے جرمانے کٹوتی کیے جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کے جرمانوں کی عدم ادائیگی پر سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے، جبکہ کیشیئر کو بھی فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 27 جون کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے دوران شور شرابہ اور توڑ پھوڑ کے باعث اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی۔

پنجاب: مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری

Shares: