نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اُن کی مقبولیت سے خائف ہیں، اُن کو دن رات خواب میں بھی میں ہی نظر آتا ہوں-
باغی ٹی وی: نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نےکہا کہ 8 فروری کا دن باریاں بانٹنے والوں کی سیاست کا آخری دن ہوگا،اپوزیشن جماعتیں میری مقبولیت سے خائف ہے، اُن کو دن رات خواب میں بھی میں ہی نظر آتا ہوں جس کی وجہ سے یہ لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔
پرویز خٹک نےکہا کہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو اندھیرے میں رکھا اور ووٹ حاصل کرکے اپنے منشور پر عمل نہیں کیا سانحہ 9 مئی کا دن پاکستان کے 22 کروڑ عوام کبھی نہیں بھول سکتے۔
انٹونی بلنکن کا دورہ ترکیہ،ترک صدر سے ملاقات
دوسری جانب میڈیا سے غیررسمی گفتگو میںرہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان 20 روز میں جیل سے باہر آرہے ہیں، خان صاحب کے خلاف پرویز خٹک جیسے 2 انتہائی ناقص اور کمزور کیسز رہ گئے ہیں، ان میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت ہوجائے گی۔