اپوزیشن کے بڑے جیل جانے کی تیاری کریں، فیصل واوڈا

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینٹ رہیں گے، اپوزیشن کے بڑے جیل جانے کی تیاری کریں

ری کاونٹنگ کروا لو،ہار گیا توسیاست چھوڑ دوں گا،فیصل واوڈا کا شہباز شریف کو چیلنج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل کا احساس ہے لیکن سب کچھ ماضی کی حکومتوں کا کیا دھرا ہے، فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ آج جو لوگ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے لیکچر دے رہے ہیں ان کے دور کے معاہدوں کو نکال کر دیکھیں اور سارے معاہدوں کا موازنہ کریں تو عوام کے سامنے سب کچھ آ جائے گا.

آج قرض لینے والے کل قرض دیں گے، فیصل واوڈا کی پیشنگوئی

فیصل واوڈا نے افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان نئے دور کا آغاز ہوگا، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے جبکہ افغانستان کو بھی خطے میں امن کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے. افغان صدر کل جمعہ کو لاہور آئیں گے اور ایک کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے

 

واضح رہے کہ فیصل واوڈا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مقابلے میں کراچی کے ایک حلقے سے الیکشن جیتے ہیں،تحریک انصاف کو حکومت ملنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے انہیں وفاقی وزیر بنا دیا.

Comments are closed.