کراچی: سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کے لیے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی خاتون رکن اسمبلی رعنا انصار کا نام سامنے آیا ہے-
باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق 9 مئی کے واقعات کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور پارٹی کے دیگر قانون سازوں کی عدم موجودگی کے باعث مذکورہ نشست خالی پڑی ہے اب ایم کیو ایم نے اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں رعنا انصار کا نام فائنل کیا تھا جبکہ گرانڈ ڈیموکریٹل الائنس (جی ڈی اے) نے رعنا انصار کی حمایت پر دستخط کردیئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف کیلئے ایم کیو ایم کو مطلوب ممبران کی تعداد مکمل ہے 24 گھنٹوں میں رعنا انصار کے قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد وہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی پہلی خاتون لیڈر ہوں گی جبکہ رکن صوبائی اسمبلی علی خورشیدی صوبائی اسمبلی سندھ کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ہونگے-
سوال پوچھنے پرچئیرمین پی ٹی آئی کے گارڈ نے صحافی پر حملہ کر دیا
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی موجودگی میں ایم کیو ایم پی کے سندھ اسمبلی میں 21 ارکان تھے، جب کہ پی ٹی آئی کے 30 ارکان اسمبلی تھے، جن میں سے کچھ ابھی بھی پارٹی کے ساتھ ہیں جب کہ دیگرمنحرف ہو چکے ہیں تاہم ان حالات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے لیے اپوزیشن لیڈر کی سیٹ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔








