متحدہ اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کے پروڈکش آرڈر کے ساتھ نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کا بھی مطالبہ کر دیا، نواز شریف اور مریم نواز کے پوسٹر پر ڈونکی کنگ کے پوسٹر لگ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر متحدہ اپوزیشن نے احتجاجی کیمپ لگایا جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اراکین نے شرکت کی. اپوزیشن نے گرفتار اراکین اسمبلی کو جہاں اسمبلی لانے اور ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تو وہیں نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کا بھی مطالبہ کر دیا
اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں، متحدہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا
اپوزیشن کی جانب سے اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ تو درست لیکن مریم نواز اور نواز شریف جو رکن اسمبلی نہیں ہیں بلکہ انہیں عدالت نے نااہل قرار دیا ہے ان کی رہائی کے مطالبے پر عوامی حلقوں نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے.
پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو احتجاج شدت اختیار کرے گا، خواجہ آصف
احتجاجی کیمپ میں ن لیگ کے ترانے چلانے پر پیپلز پارٹی کو اعتراض
واضح رہے کہ نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو کل بنی گالہ سے گرفتار کیا ہے، سابق صدر پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری جیل میں ہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب تحویل میں ہیں، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ منشیات کیس میں جیل میں ہیں مسلم لیگ ن کے ہی رکن اسملی خواجہ سعد رفیق پیرا گون سیکنڈل میں جیل میں ہیں .
نواز شریف سے ملاقات کا دن، کس کس کو ملاقات کی ہے اجازت؟ جیل حکام نے بتا دیا
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی
جیل حکام نواز شریف پر مہربان،خالص دودھ، گھی، روانہ ڈینگی سپرے
خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے
اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باپر احتجاج میں نواز شریف اور مریم نواز کے پوسٹرزکے علاوہ ڈونکی کنگ کے پوسٹرز بھی لگائے جو عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے.