اور خواجہ آصف بھی نیب میں پیش ہو گئے، نیب نے کیا کہا؟ اہم خبر

0
35

اور خواجہ آصف بھی نیب میں پیش ہو گئے، نیب نے کیا کہا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف اثاثہ جات کیس میں نیب پنڈی کے دفتر میں پیش ہوگئے، خواجہ آصف نے اثاثوں سے متعلق ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا۔ نیب پنڈی نے خواجہ آصف کو سوال نامہ دے دیا، قومی احتساب بیورو نے خواجہ آصف سے اثاثوں اور آمدن کے ذرائع طلب کئے،خواجہ آصف سے اہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گیپکو ملازمین کی بھرتیوں میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کا ایف آئی اے نے نوٹس لے لیا ہے،گیپکو ملازمین کی بھرتیاں 2015 میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے دورمیں ہوئیں،بھرتی ہونے والے بیشتر ملازمین خواجہ آصف کے انتخابی حلقے سے ہیں.

ایف آئی اے نے بھرتیوں میں کرپشن اور بےضابطگیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تحقیقات میں خواجہ آصف کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے،بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کیلئےسی ای او گیپکو کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا،ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 2015میں ہونےوالی بھرتیوں کا ریکارڈ فوری فراہم کیا جائے،

وزیراعظم بات کرنے کو ہی تیار نہیں، خواجہ آصف نے ظاہر کی بے بسی

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر نیب میں مقدمات چل رہے ہیں، نواز شریف کو سات برس کی سزا ہو چکی، شہباز شریف ضمانت پر ہیں، مریم نواز بھی ضمانت پر ہیں، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ مختلف کیسز میں جیلوں میں ہیں، احسن اقبال کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں، اب خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا آغاز ایف آئی اے نے شروع کر دیا ہے.

Leave a reply