اور سکول کھل گئے، بارش کے باعث حاضری انتہائی کم

0
81

اور سکول کھل گئے، بارش کے باعث حاضری انتہائی کم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے،بارش میں بھی بچے سکول پہنچ گئے تا ہم حاضری کم رہی، شدید سردی کے باعث 20 دسمبر سے 5 جنوری تک تعطیلات ختم ہو گئیں،

گزشتہ روز ۔سکول ایجوکیشن پنجاب کے وزیر مراد راس سمیت محکمہ تعلیم کے حکام نے چھٹیوں میں مزید اضافے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل جائیں گے اور تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہوجائیں گی۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والی ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ بارش کی وجہ سے سکولوں کی حاضری کم رہی، والدین نے چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کیا لیکن پنجاب حکومت نے ماننے سے انکار کر دیا، سکولوں کی حاضری کم ہونے کی وجہ سے آج سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہوں گی. بارش کی وجہ سے کئی والدین یہ سمجھ بیٹھے کہ آج بھی سکول سے چھٹی ہو گی اس وجہ سے انہوں نے اپنے بچوں‌کو سکول نہیں بھیجا

Leave a reply