اور شہباز شریف آزادی مارچ میں پہنچ گئے

0
38

اور شہباز شریف آزادی مارچ میں پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اسلام آباد جلسہ گاہ پہنچ گئے ،طارق فضل چودھری،خرم دستگیر ،امیر مقام ،ایاز صادق شہباز شریف کے ہمراہ ہیں،

شہبازشریف فضل الرحمان کے ہمراہ پنڈال میں موجود ہیں،جے یو آئی ف کے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے خیبر پختونخوا سے بھی قافلوں کی کشمیر ہائی وے آمد ہو چکی ہے،جس کے بعد ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا ہے، اسلام آباد کی بیشتر سڑکیں بند ہیں، وفاقی دارالحکومت میں 21 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ چکا ہے، 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ پانچ دن میں اسلام آباد پہنچا ،آزادی مارچ کے شرکاء نے رات اسلام آباد گزاری، آج جمعہ کے بعد اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ ہو گا جس سے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، بلاول زرداری، اسفند یار ولی کا خطاب ہو گا.

مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

جلسے کے بعد آزادی مارچ اسلام آباد میں رکے گا یا ختم ہوجائے گا اس کا لائحہ عمل مولانا فضل الرحمان آج جمعہ کے بعد ہونے والے جلسے میں کریں گے .

لاہور میں جب آزادی مارچ کے شرکاء سے قائدین نے خطاب کیا تھا تو اسوقت لاہور میں مسلم لیگ ن کا کوئی بھی رہنما سٹیج پر موجود نہیں تھا جس پر مولانا فضل الرحمان نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں لاہور بلا کر لاوارث چھوڑ دیا گیا .تاہم آج شہبازشریف آزادی مارچ میں شریک ہوں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے

Leave a reply