سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کارروائی کے دوران 30 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جو لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ آپریشن میں اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج مارے گئے تھے، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور نائب صوبیدار اعظم گل سمیت 11 جوان شہید ہو گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
پنجاب میں 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس پر پابندی
پاکستان اور سعودی عرب کا بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام پر تاریخی معاہدہ
مودی اور ٹرمپ کا تجارتی تعلقات پر رابطہ، مذاکرات کا نیا دور متوقع
امریکا کی ایران کے تیل اور گیس سیکٹر پر نئی پابندیاں، چینی کمپنیوں اور جہاز بھی شامل








