اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی افتتاحی تقریب،وزیراعلیٰ نے کیا حکم دے دیا؟

0
36

اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی افتتاحی تقریب،وزیراعلیٰ نے کیا حکم دے دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی اورنج لائن میٹروٹرین کے آزمائشی ٹرائل کے حوالے سے بریفنگ دی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی،ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز،سیکرٹری اطلاعات،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کا فزیکل انفراسٹرکچر مکمل کر لہا گیا،اورنج لائن میٹروٹرین کو پہلی باربجلی سے پورے روٹ پر10دسمبر کو آزمائشی طورپر چلایا جائے گا۔ اورنج لائن میٹروٹرین کاڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرائل رن کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹرین کے آزمائشی ٹرائل کی منظوری دیدی۔

کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراس حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ چینی کمپنی سی آر نورینکو ،چینی قونصل جنرل،صوبائی وزراء اوراراکین اسمبلی بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیرہ گجراں سٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوں گے۔ ٹرین کا آزمائشی سفر علی ٹاؤن پراختتام پذیر ہوگا۔ اورنج لائن میٹروٹرین کے ٹرائل رن کی تقریب علی ٹاؤن میں ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارتقریب سے خطاب کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ٹرین کو پورے روٹ پرپہلی بار بجلی سے چلانے کا آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا۔ٹرین کے روٹ کے نیچے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے۔روٹ کے نیچے سڑکوں پرٹریفک کے مسائل کو بھی فی الفور حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔

Leave a reply