معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار اور صحافی پراوین سواہنی نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں اور ائر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی میڈیا حکمت عملی کا برملا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ 6 ماہ یا ایک سال میں پاک بھارت جنگ چھڑتی ہے تو پاکستان کو بھارت پر واضح برتری حاصل ہوگی۔
باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی صحافی کرن تھاپر کو دیے گئے تفصیلی انٹرویو میں پراوین سواہنی نے کہا کہ پاکستان نے ایسی دفاعی حکمت عملی اور نظام تیار کیا ہے جو آہنی دیوار کی مانند دشمن کے حملوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جلد ہی بھارتی میزائل، ڈرون یا طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے قابل نہیں رہیں گے۔”
پراوین سواہنی نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائر مارشل اے کے بھارتی اپنی ذمہ داریوں پر پورا نہ اتر سکے جبکہ پاکستان کے ائر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے نہ صرف دفاعی سطح پر بلکہ میڈیا وار میں بھی بھارت کو پچھاڑ دیا۔انہوں نے اعتراف کیا کہاکستان نے 1975 میں ایسی ائر ڈیفنس کمانڈ قائم کی تھی، جو آج تک بھارت نہیں بنا سکا۔”
پراوین سواہنی نے خبردار کیا کہ اگر خطے میں کشیدگی نے جنگ کی شکل اختیار کی، تو پاکستان بھارت پر مکمل طور پر ’اَپر ہینڈ‘ حاصل کر لے گا، خاص طور پر دفاعی اور فضائی صلاحیتوں میں۔”واضح رہے کہ یہ اعتراف بھارتی دفاعی تجزیہ کار کے اس بیان کی روشنی میں خاص اہمیت رکھتا ہے، جو مسلسل پاکستان کے دفاعی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے چلے آ رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ
فرانس میں بچوں کا جنسی استحصال ، پادری، پیرامیڈک اور میوزک ٹیچر سمیت 55 افراد گرفتار
پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب،ہم اپنے جوہری نظام پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں
مغرب کو احساس ہو گیا، جس گھوڑے پر داؤ لگایا وہ پاکستان سے ہار گیا،انوار الحق کاکڑ
آئی ایم ایف کا پاکستان کے معاشی ایجنڈے پر اعتماد، تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی








