ضمانت منظور،پھر بھی نظر بندی آرڈر کیوں جاری کئے گئے،عدالت

عدالت کسی بھی غیر قانونی یا غیر آئینی اقدام کو برداشت نہیں کرے گی
0
33
pakistan

لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور انکے بھائی فرخ جمال آفریدی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

کیس کی سماعت جسٹس انوارالحق نے کی ،شہریار آفریدی اور انکے بھائی کی جانب سے ایڈووکیٹ شیر افضل مروت اور ایڈووکیٹ چودھری اشتیاق عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت کے طلب کرنے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور سی پی او خالد محمد ہمدانی بھی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت منظور ہونے کے باوجود شہریار آفریدی اور انکے بھائی کے نظر بندی آرڈر کیوں جاری کئے گئے،

عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی سے کل تک تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی بھی غیر قانونی یا غیر آئینی اقدام کو برداشت نہیں کرے گی، عدالت نے 27 جولائی کو شہریار آفریدی کی ضمانت منظور کی تھی لیکن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہریار آفریدی کے مزید 15 دن کے نظربندی آرڈر جاری کئے تھے ،شہریار آفریدی کے نظر بندی کے آرڈر سی پی او راولپنڈی کی سفارش پر جاری کئے گئے تھے۔عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

Leave a reply