ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(جواداکبرکی رپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا ریجن کے تمام اضلاع میں مسیحی برادری کے تہوار کرسمس اور قائد اعظم ڈے پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کویقینی بنانے کاحکم ۔آر پی او کے حکم پر ریجن بھر میں کرسمس اور قائد اعظم ڈے کے تمام پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات مکمل، سیکورٹی پلان جاری ۔ریجن بھر کے 44 گرجا گھروں میں کرسمس تقریبات اور قائد اعظم ڈے کی 07 تقریبات کی سکیورٹی پر 1028 پولیس افسران و جوان تعینات ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران سیکورٹی پلان پر عمل درآمدکو یقنیی بنائیں ۔آر پی او
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرڈی جی خان سید خرم علی نے ریجن کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران کو مسیحی برادری کے تہوار کرسمس اور قائد اعظم ڈے پر سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لینے اور سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے احکامات جاری کیئے ۔آر پی او کے احکامات کی روشنی میں ریجن بھرمیں گرجاگھر وں ،کرسمس تقریبات اور قائد اعظم ڈے کے تمام پروگرامز کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ڈی جی خان ریجن کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 44 گرجاگھروں میں کرسمس کی تقریبات منعقد ہوں گی جن کی سکیورٹی پر 06ڈی ایس پی، 04انسپکٹرز،136سب انسپکٹراور 863 سے زائدپولیس کے افسران وجوان سمیت 126 ولئنٹیرز فرائض سرانجام دیں گےجبکہ قائداعظم ڈے کے حوالے سے 07 تقریبات کی سکیورٹی پر165 افسران وجوان تعینات کیئے گئے ہیں اس کے علاوہ ایلیٹ فورس ،کوئیک رسپانس فورس، ڈولفن فورس اور موٹرسائیکل اسکواڈ کی خصوصی ٹیمیں مسلسل گشت کناں رہیں گی ۔ ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافد کرنے والے ادارے لاءاینڈ آرڈر کی سچویشن کنٹرول کرنے میں بھی معاون رہیں گے ۔گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لئے15واک تھرو گیٹس،63میٹیل ڈیٹیکٹرز اور76سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کیئے گےہیں۔ تقریبات میں شامل ہونے والےتما م افراد کو فیزیکل ، بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹراور واک تھرو گیٹ سے چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیاجائے گا جبکہ ریجن کے تمام شہروں کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ جاری ہے۔سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیےریجنل پولیس آفس اور تمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم کردئیے گئے ہیں جو24 گھنٹے فعال رہیں گے۔اس موقع پر آر پی اوسیدخرم علی نے ریجن کے تمام ضلعی سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ گرجا گھروں اور کرسمس تقریبات کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں اورمسیحی برادری کے نمائندوں ،بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی وضلعی امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کرکے سیکورٹی انتظامات پر مکمل عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔ سپروائزری افسران ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت سے متعلق بریف کریں ۔ آر پی او کا کہنا تھا کہ اسلام اور آئین پاکستان ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی کی ضمانت دیتا ہے ۔ مسیحی بھائیوں کے تہوار کرسمس کے موقع پرفول پروف سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں جس کا مقصد اقلیتی برادری کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور انہیں کرسمس کی مذہبی رسومات کوآزادانہ طریقہ سے منانے کا مواقع فراہم کرنا ہے۔
ڈی جی خان ریجن کے تمام اضلاع میں مسیحی برادری کے تہوار کرسمس اور قائد اعظم ڈے پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کویقینی بنانے کاحکم
