ڈیرہ غازی خان: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (جواداکبرسٹی رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا گیا،
زائد منافع خوروں کو جرمانوں کیساتھ انکی دکانیں سیل کی جائیں گی،احساس راشن رعایت پروگرام میں دکانداروں کے تصدیقی عمل کو تیز بھی کیا جائے گا،شادیوں پر ون ڈش کی پابندی کو یقینی بنانےکیلئے افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،ان اقدامات کا فیصلہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور احساس راشن رعایت پروگرام بارے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرزشکیب سرور،اصغر اقبال،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،ڈی ایف سی مہر اختر حسین،ڈی او سول ڈیفنس خالد کریم،
ایس این اے زبیر انجم،ڈپٹی ڈائریکٹرز ذکاءالدین،غلام محمد،کلیم کوریہ،ضلع بھرکے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ڈی او انڈسٹریز ڈیرہ غازی خان اصغر صدیقی نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ماہ دسمبر کے28دنوں کے دوران گرانفروشوں کو15لاکھ9ہزار500 روپے کے جرمانے کئےگئے ہیں،14دکانیں سیل،5گراں فروش گرفتار اور7کےخلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔اے ڈی سی صابر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،انکےخلاف ایکشن تیر کیا جائے۔ہر کوئی فیلڈ میں اپنی انسپکشنز بڑھائے،احساس راشن پروگرام بارے صابر حسین نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے پینا فلیکس نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں،بینک انتظامیہ دکانداروں کے تصدیقی عمل کو تیز کرے۔

Leave a reply