باغی ٹی ، ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)گومل یونیورسٹی پرووسٹ سیکشن کے انچارج پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ خان محسود اور ڈپٹی پرووسٹ حفیظ الرحمان نے گومل یونیورسٹی میں مختلف شاپنگ سنٹرز، ہوٹلز، جوس سنٹرز، شوارمہ شاپ کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پرانہوں نے طلباء کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور دکانداروں کو ہدایات جاری کیں۔دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ کی لسٹیں آویزاں کرنے کے احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پرووسٹ سیکشن کے انچارج پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ خان محسود اور ڈپٹی پرووسٹ حفیظ الرحمان نے گزشتہ روزگومل یونیورسٹی میں مختلف شاپنگ سنٹرز، ہوٹلز، جوس سنٹرز، شوارمہ شاپ کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پرانہوں نے طلباء کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور دکانداروں کو ہدایات جاری کیں۔دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ کی لسٹیں آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہاکہ نرخنامہ کی لسٹ نہ ہونے کی صورت میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔دکاندار کھانے پینے کی اشیاء کوصاف ستھرارکھیں۔ پھل،سبزیاں، دودھ، جوس، دہی، وغیرہ کو مکھیوں سے ڈھانپ کر رکھیں۔ باسی سبزیاں اور پھل فروٹ ہر گز فروخت نہ کریں۔ قانون کے مطابق کوئی دکاندار،ہوٹلز، دودھ دہی اور جوس فروخت کرنے والاطلباء وگاہکوں سے زائد رقم ہرگزوصول نہ کرے اورمہنگی اشیاء فروخت نہ کرے۔اگرکوئی دکاندارمہنگی خریدوفروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے ساتھ قانونی کاروائی کی جائے گی۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں