کراچی: جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے آرڈیننس لانے کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کیا ہے-
باغی ٹی وی: حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں ریلی سے خطاب میں کہا کہ مسترد جماعت کی فرمائشوں پر وزیراعظم اور آصف زرداری سرگرم ہیں اور اب بھی بلدیاتی انتخابات روکنے کی سازش ہو رہی ہے۔
سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا
انہوں نے کہا کہ تم آرڈیننس لاؤ گے ہم اس کا بھی عدالتوں میں مقابلہ کریں گے،عوام سازشیوں کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گےچیف الیکشن کمشنر سن لیں! انہیں انتخابات کرانے ہوں گے-
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کل ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا،سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کل 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی –
اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
سندھ حکومت کے خط میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتاہے لہٰذا سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جائیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ سندھ کابینہ نے کراچی ڈویژن میں یونین کمیٹیز کی تعداد کا نوٹس واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا،کابینہ نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ میں بھی یونین کمیٹیزکی تعدادکا نوٹس واپس لینے کا فیصلہ کیاتھا، سندھ کابینہ نے سکیورٹی اہلکاروں کی اسٹیٹک تعیناتی کے لیے عدم دستیابی پربھی اظہارتشویش کیا تھا۔