یونیورسٹی آف گوادر کے زیر اہتمام سمینار ہال میں ایک لیکچر سیشن کا انعقاد
گوادر:سی پیک سٹڈی سینٹر یونیورسٹی آف گوادر کے زیر اہتمام سمینار ہال میں ایک لیکچر سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل انسٹیٹوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹٹدیز اسلام آباد فارن افیئرز اعزاز احمد چوہدری نے گوادر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء کو سی پیک کی عالمی اور علاقائی اہمیت کے موضوع پر خطاب کیا۔
لیکچر سیشن کے دیگر مہمانان میں ام نغمانہ ہاشمی سابقہ پاکستانی سفیر براۓ چین، ڈاکٹر زاہد انور پرو وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ، فرخ پتافی کالم نگار، راجہ عامر اقبال سابق چیئرمین راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ صنعت، زاہد لطیف خان، صدر اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج، شکیل منیر، سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ صنعت، ڈاکٹر طلعت شبیر، ڈائریکٹر چائنا پاکستان اسٹڈی سینٹر سمیت جامعہ گوادر کے رجسٹرار دولت خان، دائریکٹر فنانس شفع محمد شامل تھے۔
پرو وائس چانسلر یونیورسٹی اف گوادر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نے اپنے افتتاحی کلمات میں معززمہمانان کا یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یونیورسٹی کے متعلق بریفنگ دی۔ پرو وائس چانسلر نے مزید کہا کہ گوادر یونیورسٹی تمام متعلقہ اداروں بشمول چمبر آف کامرس اینڈ صنعت راولپنڈی ، اسلام آباد، اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج ، پشاور یونیورسٹی اور چائنا پاکستان اسٹڈی سینٹر سے تدریسی علمی اور تحقیقی شعبوں میں تعاون کے منتظر ہیں۔
اس موقع پر سابق سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل انسٹیٹوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد فارن افیئرز اعزاز احمد چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوادر یونیورسٹی میں آکر بہت خوشی ہوئی ۔ یونیورسٹیاں کسی بھی شہر کی دل ہوتی ہیں۔ پاکستان کا مستقبل اس شہر گوادر سے جڑا ہوا ہے اور گوادر کا دل گوادر یونیورسٹی ہے۔ علم اور حکمت سے ہی ملک کی بہتر خدمت کی جاسکتی ہے اور تعلیم سے ہی مستقبل بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے ثمرات سے بلوچستان میں ترقی کی نئی رائیں کھلیں گی جس سے یہاں اس خطے کے لوگوں خاطر خواہ فائدہ ملے گا۔
سیشن کے اختتام پر پرو وائس چانسلر نے معزز مہمانان کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی جانب سے یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ پیش کیں۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ،میڈم سعدیہ نصیر لیکچر سیشن کی نطامت کے فرائض سرانجام دیئے ۔