ضلع اورکزئی میں مسلح افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،1 پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی
خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی ،جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا-
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اپراورکزئی کے علاقے ڈبوری بادان کلے میں پولیو ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پرپہنچ گئی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 12 ہے، رواں سال کراچی سے پولیو کے 4 کیس رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔
مانچسٹر میں مسجدکو مشکوک خط موصول
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے چار خیل میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکار شہید ہو گئے یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب ضلع میں بے یقینی صورتحال کی وجہ سے 15 لاکھ باشندوں کو روزمرہ کی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ کئی سڑکیں بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایف سی اہلکار سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے لئے تعینات تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ایف سی زخمی ہوئے، جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) ٹل منتقل کیا گیا۔بعدازاں پولیس نے بتایا کہ دونوں اہلکار جانبر نہ ہوسکے۔