اوریا مقبول جان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0
153
orya maqbool jan

لاہور،صحافی، یوٹیوبر و اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

ریاست کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا اور مذہبی منافرت پھیلانے پر اوریا مقبول جان کو گرفتارکیا گیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو انکی رہائشگاہ سے رات گئے گرفتار کیا ہے ،اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ پر سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے.

اوریا مقبول جان کو گرفتاری کے بعد ایف آئی اے گلبرگ سائبر کرائم آفس میں رکھا گیا ہے، اوریا مقبول جان تحریک انصاف کے حمایتی صحافی ہیں،

اس سے قبل 28 جنوری 2024 کو اوریا مقبول جان سمیت چیف 47 صحافیوں اور یوٹیوبرز کو ایف آئی اے نے جسٹس آف پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے اور منفی پروپیگنڈہ کرنے پر طلب کیا تھا،
یہ پچھلے سال واضح تھا۔ 13 مئی 2023 کو اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا۔

اوریا مقبول جان کو عدالت پیش کر دیا گیا، 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا
اوریا مقبول جان کو عدالت پیش کر دیا گیا،ایف آئی اے کے تفتشی کی جانب سے اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی، وکیل آفتاب باجوہ نے کہا کہ اوریا مقبول جان ایڈوکیٹ ہائیکورٹ ہیں ،اوریا مقبول جان کی جانب سے علی اشفاق عدالت میں دلائل دے رہے ہیں،ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کا14دن کا جسمانی کا ریمانڈمانگ لیا،اوریا مقبول جان کے وکیل علی اشفاق نے ریمانڈ کی محالفت کر دی اور کہا کہ یہ کریمنل کیس کیسے بن سکتا ہے مجھے امید تھی یہ اتنا ریمانڈ مانگیں گے،تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم نے موبائل فون لیپ ٹاپ ریکور کرنا ہے ہم نے ابھی ان سے تفتیش کرنی ہے۔

دوران سماعت اوریا مقبول جان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ میں نے اپنا موبائل کا پاسورڈ دے دیا ہے، یہ مجھے بلائیں، میں خود پیش ہوجاتا ہوں، 2001 سے میں لکھ رہا ہوں، میں بنگلہ دیش پر دو ٹویٹ کیے ہیں، 5 سال سے یونیورسٹی میں پڑھا رہا ہوں، باغ جناح میں جمعہ پڑھتا ہوں، میں نے کچھ چوری کیا ہوا ہے جو میرا ریمانڈ مانگ رہے ہیں؟ مجھے عدالت پابند کرے میں ہر وقت تیار ہوں،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاتھا جو اب سنا دیا گیا ہے، عدالت نے اوریا مقبول جان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر اوریا مقبول جان سے تفتیش کی رپورٹ طلب کرلی ہے

Leave a reply