آسکر ایوارڈ کے لئے سعودی فیچر فلم ‘لیڈی آف دی سی’ منتخب

0
40

سعودی فیچر فلم "سکیلز” کو آئندہ 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) میں سعودی عرب کی نمائندگی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی :عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہد امین کی جانب سے ڈائریکٹ کی گئی اس فلم کو ‘لیڈی آف دی سی’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ہے جو آسکرز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کی دوڑ میں شامل ہوگی۔

یہ فلم خصوصی کمیشن کی جانب سے نامزد کی گئی اور اسے آسکرز میں سعودی عرب کی انٹری کے طور پر سعودی فلم کمیشن نے منتخب کیا امریکن اکیڈمی آف آرٹس اینڈ سائنسر کے جانب سے منتخب ہونے اور حتمی فہرست کے اجرا سے قبل یہ فلم اسکریننگ کے کئی مراحل طے کرے گی۔

دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کر لیا

شارٹ لسٹ ہونے والی فلموں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد فاتحین کا اعلان 25اپریل کو کیا جائے گا۔

یہ فلم پہلی مرتبہ وینس فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی تھی اور اس نے تخلیقی اظہار کے باعث ‘ویرونا فلم پرائز’ بھی حاصل کیا تھا۔علاوہ ازیں اس فلم کو دیگر بین الاقوامی فیسٹیولز میں اسکرین کیے جانے کے ساتھ سعودی عرب کے سنیماؤں میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

اس فلم کی کہانی ایک خیالی دنیا اور ڈسٹوپیا (ایسی ریاست جو انتہائی تباہ حال ہو، یوٹوپیا کے متضاد) پر مبنی ہے جہاں ایک کم عمر لڑکی معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کا مشکل فیصلہ کرتی ہے اور سمندر میں رہنے والی پراسرار مخلوق کو بچیوں کی قربانی دینے کی اپنے خاندان اور گاؤں کی روایت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔

پاکستانی تخلیق کاروں کے لئے پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف

آسکر کے لیے منتخب ہونے سے متعلق فلم کے ہدایت کار شہد امین نے کہا کہ یہ میری بہترین توقعات سے زیادہ ہے خاص طور پر ایک عرب ہدایت کار کی حیثیت سے کہ میری فلم کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

فوٹو:عرب نیوز
انہوں نے بتایا کہ ان کی اس فلم کو ثقافتی اصولوں اور روایات کو ایک تفریحی پروگرام کے طور پر بنایا گیا تھا جو سالوں پہلے ختم ہوچکا تھا اور اس کا مقصد معاشرے اور عرب دنیا میں خواتین کے کردار کے بارے میں بات چیت کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا مہ "فلم کی تیاری میرے لئے ذاتی تجربہ تھا ، اور مجھے بہت فخر ہے کہ عالمی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

شہد امین نے مزید کہا کہ "مجھے امید ہے کہ فلم کا حیرت انگیز سفر میرے ساتھی سعودی ہدایت کاروں کو اپنے کامیاب تجربات کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے ایک تحریک کا باعث بنے گا۔

زلفی بخاری سال 2020 کے ‘100 پاکستانی پرکشش افراد‘ کی فہرست میں شامل

Leave a reply