اوکاڑہ گورنر پنجاب نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا

اوکاڑہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے 25ون اے ایل میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس صاف پانی ہے پنجاب بھر میں 4ارب سے زائد کے پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کررہے ہیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے وزیراعلی اور ہم ایک پیج پر ہیں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے

کورونا وائرس اس وقت پوری دنیا کا مسئلہ ہے حکومت کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان سب سے کم متاثر ہوا ہےپی ڈی ایم مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جلد اپنے منتقی انجام کو پہنچ جائے گاعوام تھوڑا صبر اور کریں پاکستان کا مستقبل تابناک ہے تمام ادارے ملکی ترقی کے لیے بہترین کام کررہے ہیں۔مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں افسوس ہے کہ یہ لوگ ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنا سکے جہاں پر ان کا اپنا علاج تو ہوسکے۔

Comments are closed.