لاہور: ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے اور ملتان سے سکھر سفر کرنے والی گاڑیاں متبادل راستے سے سفر کرسکتے ہیں،شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جاسکتی ہےاور اوچ شریف سے انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر کر سکتے ہیں، سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹرچینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جاسکتا ہے اور شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 کو جوائن کر سکتے ہیں۔

چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے سیلاب میں بہہ گیا، اس سے پہلے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بہہ رہا ہے، پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں، ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔

Shares: