باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے ڈیرہ رحیم سے چھینی گئی کار برآمد کر لی

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مقامی ضلعی کنٹرول کی طرف سے مشکوک کار کے بارے اطلاع دی گئی ، پٹرولنگ افسران نے ساہیوال کے نزدیک کار کو دیکھ کر روکنے کی کوشش کی موٹرویے پولیس کو دیکھ کر ملزمان کار کو چھوڑکر اندھیرے کافائدہ لیکر فرار ہو گئے

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے بازیاب کار کو مقامی پولیس کے حوالے مزید تفتیش کے لیے کردیا

قبل ازیں  موٹروے پولیس نے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ قتل کے کیس میں ملوث اشتہاری ملزم غازی رحمان اور محمد عارف بذریعہ موٹر وے سفر کر رہے ہیں ۔

اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس چوکس ہو گئی اور گاڑی نمبر LED/5369. کو روکنے کی کوشش کی لیکن مذکورہ گاڑی جس میں دو افراد سوار تھے پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے موٹروے پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع کر دی گئی ۔

جس پر ضلع پولیس موقع پر پہنچ گئی مزید قانونی کارروائی کے لئے دونوں ملزمان کو ضلع پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ ملزمان کا تعلق مردان سے ہے دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں اور قتل کے کیس میں تھانہ بھاگٹاوالہ سرگودھا کو مطلوب تھے ۔

Shares: