اوچ شریف،باغی ٹی وی ( حبیب خان نامہ نگار) 40 سالہ پرانا زمین کا تنازع،فریقین کو مسجد میں بٹھا کرحل کرادیا گیا
تفصیل کے مطابق خاندان اوچ شریف کے غوری خاندان نمبردار ملک غلام نازک غوری ملک جہانگیر غوری ملک منور غوری قاضی سہیل فیاض غوری نے صلح کرائی، ملک مشتاق غوری ،ملک محمد نواز غوری، ملک اسلم غوری ،ملک کامران غوری، ملک عبدالحمید غوری کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا تھا ، تنازع کے تصفیہ کے لیے غوری خاندان کے بزرگوں نے صلح کی کوشش کی جو کہ گزشتہ روز انکی کوشش رنگ لے آئی، انہوں نے دونوں گروپوں کو موضع سلطان پور کی جامع مسجد میں بیٹھا کر 40 سال سے حل طلب تنازع پرصلح کرائی گئی، خاندان میں جو رنجش تھی خاندان اور علاقے میں صلح کی خبر خوشی کی لہر بھی دوڑ گئی اس موقع پر غوری خاندان کے چشم وچراغ نمبردار ملک اجمل عاربی، ملک اقبال عاربی ایڈوکیٹ ، ملک اللہ نواز غوری، ملک جمشید احمد غوری، ملک زیبر غوری، سردار ملک بابر عاربی ،ملک ریاض غوری، ملک سجاد غوری ،ملک مرید غوری، ملک الہی بخش غوری ، حاجی بشیر غوری ، ملک نزیر غوری ،ملک ممتاز غوری، ملک اسماعیل ظفر غوری موجود تھے دونوں گروپوں کی صلح پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور ایک دوسرے کو گلے لگایا –
اوچ شریف : 40 سالہ پرانا زمین کا تنازع،فریقین کو مسجد میں بٹھا کرحل کرادیا گیا
