اوچ شریف باغی ٹی ( نامہ نگار، حبیب خان) پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ غوث الاعظم ہاؤس اوچشریف سے شہر کے مرکزی چوک الشمس تک پیپلز پارٹی بہاول پور کے ڈویثرنل جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی ، اوچشریف کے صوبائی حلقہ پی پی 250 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید عامر علی شاہ ، احمد پور شرقیہ کے صوبائی حلقہ پی پی 249 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر میاں رافعت الرحمان رحمانی ، ہتھیجی و مبارک پور کے علاقوں پر مشتمل صوبائی حلقہ پی پی 251 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید نسیم عباس بخاری اور چیئرمین کے متوقع امیدوار ولی عہد چیف آف سادات اوچشریف مخدوم سید حسنات مزمل بخاری کی قیادت میں پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی جنہوں نے پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لکھے نعروں کے پلے کارڈ ، بینر اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے جبکہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے مگر چند شرپسند عناصر اپنے ذاتی مفاد کے لئے پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں نادان لوگ فوج اور عوام کو لڑانے کی سازش کررہے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس کی آبرو کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کرنے سے دریغ نہیں کرے گی اس موقع پر معززین و عمائدین علاقہ خواجہ حسین نادر ، دیوان سید ذیشان بخاری ، جام محمد علی لاڑ ، محمد آصف لنگاہ ، ملک علی عمران للو ، میاں بلیغ رحمانی ، ملک سنی کریم ، حذیفہ قریشی ، ملک عاشق ککس ، شاہد سپرا ، سردار مسو خان ، محمد رضا جمالی و دیگر کے علاوہ غوث الاعظم ہاؤس کے ترجمان محمد عمران دانش بڈانی سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved