اوچ شریف،باغی ٹی وی (حبیب خان نامہ نگار )جعلی پیروں اور نجومیوں کی بھر مار سادہ لوح عوام کو لوٹنے لگے  تعویز گنڈوں کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے جانے لگے شہریوں کا احتجاج
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے کے رہائشی محمد قاسم خان ولد رستم خان شکرانی نے اپنے اہل علاقہ کے لوگوں کے ساتھ جعلی پیروں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا اہل علاقہ پلے کارڈز آٹھا رکھے تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے سمیت اوچ شریف وگردونوح میں جعلی پیروں کوثر شاہ نامی۔ محمد اصغر ہاشم ولد اکبر موضع محمود ماتم بگو رام جانی رام پیپو رام بگو رام احمد بخش ٹاوری سمیت ا وچ شریف وگردونوح کے علاقوں میں درجنوں سے زائد چمکارے وجعلی نجومیوں ‘ڈبہ پیروں ‘عاملوں اور کاہنوں کاگھناؤنا اورجان لیوا دھندہ عرصہ دراز سے جاری ہے جہاں سادہ لوح افراد کوکالے جادواوردیگر شعبدہ بازیوں سے متاثرکرکے ان سے سرعام لاکھوں روپے ہتھیائے جارہے ہیں اکثرتماشبین جعلی اورڈبہ پیروں نے اپنے اڈوں میں خفیہ کمرے بنا رکھے ہیں جہاں ’’ضرورت مندی‘‘ کیلئے آنے والی خواتین کی عصمت دری بھی کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اوچ شریف شہر اور اس کے گردونواح میں گلی محلوں ‘پوش علاقوں مین بازاروں اور مارکیٹوں وغیرہ میں سینکڑوں بداعمال کاہنوں ‘جعلی نجومیوں اورعاملوں وغیرہ نے اپنے مخصوص نیٹ ورک بنا رکھے ہیں۔ اکثرجعلی‘وڈبہ پیر وں نے سینکڑوں کی تعدادمیں تحصیل بھرمیں اپنے چیلے چھوڑ رکھے ہیں جوکہ ان کی کرامات کی فرضی کہانیاں بیان کرکے شہریوں کوبے وقوف بناکرانہیں بطور چارہ پیش کرکے اپنا کمشن وصول کرتے ہیں۔ غیرقانونی دھندے میں ملوث مذکورہ ڈبہ پیروں ‘جعلسازوں اورکاہنوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ اورپولیس نے پراسرارخاموشی اختیارکررکھی ہے اورعرصہ دراز سے ایسے بداعمالوں کے خلاف کوئی بڑا کریک ڈاؤن دیکھنے میں نہیں آیاجبکہ شہریوں کی کثیرتعداد نے ایسے گھناؤنے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری اوران کے اڈے ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے اوراس سلسلہ میں بعض سرکاری ملازمین کاموقف جاننے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے اس پرکچھ بھی کہنے سے گریز کیاہے دوسری جانب علماء کرام اور وکلا نے اپنے بیان میں کہا کہ جعلی پیر روحانیت کے نام پر حیوانیت کا پرچار کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جہالت و گمراہی کے خاتمے کیلئے علماء سمیت سیاسی شخصیات بھی اپنا کردار ادا کریں او رقوم کو صحیح اسلامی تصوف سے آگاہ کریں، معاشرے میں پھیلنے والی سماجی برائیوں کیخلاف جہاد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، عوام جعلی پیروں، عاملوں او ر جادوٹونہ کرنیوالوں سے بچیں اور اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں، انہوں نے کہا  کہ اسلام میں روحانیت کی آڑ میں غیر شرعی حرکات کی کوئی گنجائش نہیں، جس روحانی درگاہ پر شریعت کی پابندی نہ کی جاتی وہ خانقاہ نہیں دکان ہے، جعلی پیر پاکیزہ خانقاہی نظام کو بدنام کر رہے ہیں، غیر شرعی امور میں ملوث جعلی پیر اور عامل معاشرے کیلئے ناسور بن چکے ہیں اس لئے حکومت تصوف کو بدنام کرنیوالے جعلی پیروں اور عاملوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرے
Shares:








