اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین، ڈاکٹر امجد ثاقب نے وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب، بلال یاسین سے ملاقات کی، جس میں پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی "اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم کی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔

بلال یاسین نے بتایا کہ اب تک 3 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، اور توقع ہے کہ دسمبر تک یہ تعداد دگنی ہو جائے گی۔ وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب نے اس بات کی تصدیق کی کہ "اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم کے تحت 800 گھروں کی تعمیر کے لیے 64 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے۔اس اسکیم کے تحت قرضے 100 فیصد میرٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے، تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ اسکیم کے تحت دیا جانے والا قرضہ بلا سوس ہو گا اور اس کی اقساط مناسب ماہانہ مقدار میں ادا کی جا سکیں گی۔

بلال یاسین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوام کو کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری فرد کے جھانسے میں نہیں آنا چاہیے، کیونکہ یہ قرضے مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ وزیرِ ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خواہش ہے کہ اس اسکیم کا دائرہ کار بڑھایا جائے تاکہ مزید مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اس موقع پر، ڈاکٹر امجد ثاقب نے اخوات فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں اور ان کے تحت مستحق افراد کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ ڈاکٹر ثاقب نے یہ بھی واضح کیا کہ اس پروگرام کے تحت قرضے صرف ضرورت مند افراد کو دیے جائیں گے۔

Shares: