لاہور چلڈرن اسپتال نرسری وارڈ عملے کی بڑی غفلت ،زیادہ ہیٹ دینے سے 2 بچے جھلس گئے جس میں سے ایک بچے کی حالت غیر ہوگئی۔
لاہور کے چلڈرن اسپتال کی نرسری میں بچوں کے جلنے کا واقعہ دوران علاج پیش آیا۔ عملے نے نرسری میں بچوں کو مبینہ طور پر ہیٹ زیادہ دے دی تھی جس کی وجہ سے ایک بچے کی حالت غیر ہوگئی۔
فرح گوگی کےخلاف ایک اور مقدمہ درج
زرائع کے مطابق لاہور نرس نرسسز وارڈ میں بچوں کو ہیٹ دینے والا وارمر جلتا چھوڑ کر گئی تھی لاہور وارڈ میں موجود چار بچے وارمر کی ہیٹ جھلس گئے اے ایم ایس چلڈرن ڈاکٹر حسن رضا نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا-
تحریک انصاف سے مذاکرات پر نواز شریف کا دو ٹوک موقف
بچوں کے ورثا نے چلڈرن اسپتال میں سراپا احتجاج کیا جس کے بعد مظاہرین کو اے ایم ایس ڈاکٹر حسن رضا کے حکم پر سیکورٹی نے اسپتال سے نکال دیا-
اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر سلیم کا کہنا ہے کہ جلنے والے بچوں کے علاج پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ واقعہ کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ پروفیسر جاوید اقبال کی سربراہی میں کمیٹی واقعے کی تفتیش کرے گی۔