اوور لوڈنگ من مانے کرایے ، غریب عوام رُل گئی

اوور لوڑنگ من مانے کرایے غریب عوام کہاں جاۓ ،ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار ڈبل کرایہ، سواریوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونسنےلگے
باغی ٹی وی ،پنڈی بھٹیاں (شاھدکھرل)پنڈی بھٹیاں اوور لوڑنگ من مانے کرایے غریب عوام کہاں جاۓ 14سیٹوں والی ویگن میں22سواریاں۔احتجاج کرنے والی سواریوں سے بدتمیزی معمول بن گیا۔ حکومت کی طرف سے سستاپٹرول کا عوام کو کوئی فائدہ نہ ہوسکا۔حکومت نے دومرتبہ پٹرول سستاکیا۔ مگرٹرانپسورٹروں نے کرایوں میں کمی نہیں کی۔تمام روٹوں پرحکومتی کرایہ کی بجائے من مرضی کے کرائے وصول کئے جاررہے ہیں 100روپے کی بجائے 200روپے کرایہ وصول کیاجارہا ہے۔اورجس ویگن کی14سیٹیں منظورہیں اس میں22سواریاں بھیڑ بکریوں کی طرح سوارکی جاتی ہیں۔ڈبل کرایہ اور اوورلوڈنگ تمام امورٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے ہوتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے اہلکار اڈے کے باہرگوجرانوالہ روڈ پر کھڑے ہوتے ہیں جس گاڑی نے منتھلی دی ہوتی ہے اس کوجانے کی اجازت ہوتی ہے دوسراٹریفک پولیس کا ناکہ علی چوک میں ہوتاہے وہاں بھی جس گاڑی نے ماہانہ بھتہ دیا ہوتاہے اس کو جانے دیا جاتاہے اورجس نے منتھلی نہ دی ہواسکو بھاری جرمانہ کیاجاتاہے یا اڈہ مینجرکو فون پر منتھلی دینے کی یقین دہانی کروائی جاتی ہے۔اگرٹریفک پولیس پبلک ٹرانسپورٹروں اور گاڑیوں سے منتھلی نہ لیتی ہوتونہ اوورلوڈنگ ہوسکتی ہے اور نہ ہی سواریاں بھیڑ بکریوں کی طرح بٹھائی جاسکتی ہے ۔آر پی اوگجرات اور ڈی پی او حافظ آباد سے مطالبہ کیاجاتاہے وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار کا نوٹس لیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Comments are closed.