اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کرداراداکریں،نواز شریف

عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے
0
78
nawaz sharif

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے-

باغی ٹی وی : لندن میں اوورسیز رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معشیت کی بحالی ہے، پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، اور ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، پاکستان کو معاشی بدحالی اور مہنگائی سے نکالیں گے، اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کرداراداکریں۔

دوسری جانب نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کے سلسلے میں آج لاہور کے حلقہ 135میں جلسہ ہوگا، مسلم لیگ ن نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پنڈال سجا لیا ہےجلسے سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی،مریم نواز شریف 21 اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی اور ان کے ایجنڈے کے بارے میں اظہار خیال کریں گی اور پارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں 10 ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں اور پنڈال میں لائٹنگ اور ساؤنڈ سسٹم کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔

نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں،ن لیگ نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پنڈال سجا لیا

خواتین کارکنان نے تانگہ ریلی بھی نکالی ،جس کی قیادت سابق ایم پی اے کنول لیاقت نے کی ریلی میں لیگی خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھےریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے،عوام نے جب بھی نواز شریف پر اعتماد کیا تو انہوں نے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مثالی اقدامات کئے۔

قصور: زمین کا تنازعہ،فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق

Leave a reply