اوورسیز پاکستانیوں کو نیب نے سنائی بڑی خوشخبری

0
44

اوورسیز پاکستانیوں کو نیب نے سنائی بڑی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوورسیز پاکستانیز کمیشن، پنجاب وفد کی ممبر او پی سی نیلم ارشاد شیخ کی سربراہی میں نیب لاہور آمد ہوئی

وفد نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور سے ملاقات کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا وفد میں وائس چیئرمین او پی سی پنجاب وسیم اختر رامے اور کمشنر او پی سی خادم عباس بخاری شامل تھے، ڈی جی نیب لاہور نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے او پی سی کو درپیش مسائل کو بغور سناڈی جی نیب لاہور نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے نیب سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات موقع پر جاری کئے

ترجمان نیب لاہور کے مطابق ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں انکے مفادات کا تحفظ ہماری زمہ داری ہے ملکی ترقی میں بیرون ملک پاکستانیوں کا اہم کردار رہا ہے، نیب انکے مسائل کو اپنے مسائل کیطرح سمجھتا ہے ڈی جی نیب لاہور نے او پی سی کیجانب سے ریفر کئے گئے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ڈائریکٹر کی سربراہی میں الگ سیل تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دیئے وفد کیجانب سے ڈی جی نیب لاہور کے بھرپور تعاون پر اظہار تشکر کیا گیا ترجمان نیب لاہور کے مطابق ممبر او پی سی نیلم ارشاد شیخ کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کی روک تھام اور لوٹی گئی رقوم کی برآمدگی میں نیب لاہور نے اہم کردار ادا کیا ہے

Leave a reply