ن لیگی رہنما اویس لغاری کو اینٹی کرپشن کورٹ ڈیرہ غازی خاں نے باعزت بری کر دیا
محکمہ اینٹی کرپشن ن لیگی رہنما کیخلاف کوئی الزام ثابت نہ کر سکا، اویس لغاری کے خلاف بطور چیئرمین جنوبی پنجاب فاریسٹ کمپنی بدعنوانی کا کیس بنایا گیا تھا، اویس لغاری کومسلم لیگ ن پنجاب کا جنرل سیکرٹری نامزد کیے جانے کے دوسرے روز ہی 3 مئی 2019 کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا،اویس لغاری 2019 سے مسلسل اینٹی کرپشن کورٹ اور ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہے،آج عدالت نے فیصلہ سنایا اور اویس لغاری کر بری کر دیا.
عدالتی فیصلے پر ن لیگ کے صدر ، سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللّہ تعالٰی کا شکر ہے کہ اویس لغاری صاحب ایک جھوٹے مقدمے میں ناحق سزا سے بری ہوئے۔ ثابت قدمی اور بہادری سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کرنے پر میں ان کا خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کے اہل خانہ اور ساتھیوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے جبر کا بہادری اور حوصلے سے سامنا کیا۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجاب اویس خاں لغاری اینٹی کریپشن کورٹ ڈیرہ غازی خاں سے با عزت بری ہو گئے ،عمران حکومت کے سیاسی انتقام کو شکست۔ محکمہ اینٹی کریپشن کوئی الزام ثابت نہ کر سکا۔ اویس لغاری کے خلاف بطور چیئرمین جنوبی پنجاب فارسٹ کمپنی بد عنوانی کا کیس بنایا گیا تھا۔اویس لغاری کو ” رگڑا ” لگانے کے لئے جنوبی پنجاب فارسٹ کمپنی جیسے شفاف ادارے کو سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ اویس لغاری نے چار سال تک عدالتوں کی پیشیاں بھگتیں، اویس لغاری 2019 سے مسلسل اینٹی کریپشن کورٹ اور ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہے