پاکستان میں اساتذہ کو تعلیم دینے والے استادوں کو اعلیٰ تربیت دینے کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی اور ملالہ فنڈ میں معاہدہ ہوگیا۔

باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی اور ملالہ فنڈ نے اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کر دئیے،معاہدے کے تحت غیر سرکاری تنظیم دوربین اساتذہ کو تربیت فراہم کرےگی۔

گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں جنوبی ایشیا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے،اور معاہد ے کے تحت غیر سرکاری تنظیم دور بین اساتذہ کو تربیت فراہم کرے گی مجوزہ پروگرام پاکستان ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوشن میں بی ایڈ پروگر ام کے تحت پڑھایا جائےگا یہ منصوبہ روایتی نظام کو نئی جہت دےگا جس کا فائدہ آنے والی نسلوں کو بھی ہوگا، اس منصوبے کے تحت سرکاری اسکولوں کی تربیت کے لیے بھی ٹیچرز ایجوکیٹرز تیار کیے جائیں گے۔

پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کرنے والے 3 خوارجی ہلاک

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایان تھامسن کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے اساتذہ کو پڑھانے والے ایجوکیٹرز کو بہت فائدہ ہوگا۔

ملالہ فنڈ ایک بین الاقوامی ، غیر منافع بخش تنظیم ہے جو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرتی ہے اس کی بنیاد ملالہ یوسف زئی ، جو پاکستان میں خواتین تعلیم کے لیے سرگرم کارکن اور سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ہیں اور ان کے والد ضیاء الدین، نے مل کر رکھی،تنظیم کا بیان کردہ ہدف یہ ہے کہ ہر لڑکی کے لیے 12 سال تک مفت ، محفوظ اور معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے،بمطابق جولائی 2020 ، تنظیم کا عملہ 48 ہے اور اسے افغانستان ، برازیل ، ایتھوپیا ، ہندوستان ، لبنان ، نائیجیریا ، پاکستان اور ترکی میں کام کرنے والے 58 وکلا کی مدد حاصل ہے۔

Shares: