پشاور:دہشتگردوں کے درجنوں منصوبے ناکام بنانے والے کے پی پولیس کے دو سراغ رساں کتے ریٹائرڈ ہوگئے۔
کے پی پولیس کے دو سراغ رساں کتے اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے دس سال بعد اسپیشل یونٹ سے جدا ہوگئے، دونوں بی ڈی یو خیبرپختونخوا کے اس یونٹ کا حصہ تھے جو وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ، گورنر، اور اعلیٰ سکیورٹی حکام کی سکیورٹی کلیئرنس سے لےکر قبائلی اضلاع میں بموں کو ناکارہ بنانے کے لئے خدمات سر انجام دیتا ہے، برٹش ڈاگز کو ریٹائرمنٹ کے بعد گود لینے والوں کی لائنیں لگ گئیں، پولیس کا ہتھیار کہلانے والے ڈیٹکیٹو ڈاگز مزید سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ائیر انڈیا حادثہ:پائلٹ کے ڈپریشن اور دماغی مسائل میں مبتلا ہونے کا انکشاف
اس حوالے سے کے پی کے نائن یونٹ کے ڈاریکٹر عادل ابدال نے نجی خبررساں ادارے کو بتایا کہ دونوں سراغ رساں کتوں کا سکیورٹی آپریشنز میں اہم کردار ہوتا تھا، دو بڑی آئی ڈیز جن سے تباہی ہو سکتی تھی وہ بھی انہوں نے ناکارہ بنانے میں مدد دی، روٹس کلئیرنس کے دوران مشتبہ درجنوں اشیا کے حوالے سے یونٹ کو باخبر رکھنے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیاان کی مخصوص تربیت ہوتی ہے ٹریننگ کے بعد ان کو کے نائن یونٹ کا حصہ بنایا جاتا ہے ان کی عمر بڑھنے کی وجہ سے انکی ریٹائرمنٹ ہوگئی لیکن پھر بھی یہ کے پی پولیس کا اثاثہ ہی رہیں گے–
پاکستان اور روس کے درمیان آئندہ ماہ مال بردار ٹرین چلانے کا اعلان